شاد باغ پولیس کی کارروائی، چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ

شاد باغ پولیس کی کارروائی، چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شاد باغ پولیس کی کارروائی، چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راہول عرف ٹیڈی چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل چھینتے اور فرار ہو جاتے.
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلیں اور ایک پستول بھی برآمدہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer