ن لیگ کے رہنما نے پارٹی ٹکٹ کی قیمت دس کروڑ لگا دی

ن لیگ کے رہنما نے پارٹی ٹکٹ کی قیمت دس کروڑ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے امیدوار نے پارٹی ٹکٹ کی قیمت لگا دی، چوہدری واحد احمد کا کہنا ہے نون لیگ حلقہ 144سے ٹکٹ دے، ہار گیا تو دس کروڑ روپے تاوان دوں گا۔        

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق پی پی 144 سے نون لیگ کے امیدوار چوہدری واحد احمد نے کہا ہے نون لیگ پی پی 144 سے اسکو ٹکٹ دے تو وہ سیٹ جیت سکتا ہے، عوام اسکے ساتھ ہیں۔ وہ نون لیگ کےدیگر امیدوارں سے زیادہ لیڈ کامیاب ہوگا۔

یہ خبر بھی پؑڑھیں: سمجھ نہیں آرہا، کہاں جائیں ؟؟ کیا کریں؟؟مریم نواز

انکا کہنا تھا کہ وہ پی پی 144 کی سیٹ ہارنے کی صورت میں پارٹی کو دس کروڑ روپے تاوان دے گا، اسے شیر شاہدرہ کا خطاب ملا ہوا ہے بس پارٹی ٹکٹ کی پریشانی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ن نے خواجہ احمد حسان کو ٹکٹ دینے کا گرین سگنل دے دیا

انکا مزید کہنا تھا نون لیگ کی قیادت سے پیار ہے اسکے کیلئے تمام جائیداد بیچ سکتااور ہر قربانی کو تیارہوں۔ چوہدری واحد احمد کے پی پی 144 سے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں۔