وقاص احمد:لاہور کے علاقے مزنگ میں پولیس نے اسلحے کی سرِعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان کے مطابق مزنگ پولیس نے ٹرنر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارقم کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کے قبضے سے 223 بور رائفل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔
ایک اور کارروائی کے دوران مزنگ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ فیملی ہسپتال کے قریب سے ملزم گلفام کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔