ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی :پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ، دو ملزمان گرفتار

نشتر کالونی :پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ، دو ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش مافیا کے دو مبینہ کارندوں کو گرفتار کر لیا اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نشتر گرلز کالج کے عقب میں واقع ایک گھر میں پتنگیں اور ڈور تیار کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان خالد اور عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈرز وصول کرکے پتنگیں اور ڈور مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔ چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے 30 سے زائد چرخیاں، بڑی تعداد میں گڈے اور دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا خام مال برآمد کیا گیا۔

نشتر کالونی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ سازی اور اس کی غیر قانونی فروخت میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔