وقاص احمد: رائیونڈ کے علاقے میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں 5 سالہ بچی جھلس گئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 5 سالہ بتول کاغذ کو آگ لگاتے ہوئے حادثاتی طور پر جھلس گئی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے بچی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور حقائق کی جانچ کا عمل جاری ہے۔