سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پر مشکل وقت ختم ہوگیا ہے اور اچھا وقت شروع ہوگیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکھو ڈیر شریف پورہ میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں جب میاں نواز شریف سے حکومت چھینی گئی اور جس دن تک دوسری حکومت رہی پاکستان نیچے کی طرف جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب بیگم کلثوم نواز بیمار ہسپتال میں تھیں تو کچھ لوگوں نے اس پر بھی باتیں بنائیں۔ میاں نواز شریف کو اگر 2017 میں اتارا نہ جاتا تو آج مشکل وقت نہ دیکھنا پڑتا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنی صحت خراب کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو جانے سے قبل پیٹرول سے سستا کیا تھا وہ ملک کے خلاف فیصلہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہندوستان نے جو ڈراما کیا تھا اس کو وزیرِ اعظم پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، آج پاکستان پوری دنیا کے سامنے سر اٹھا کر کھڑا ہے، آج دنیا کے کسی کونے میں جاتے ہیں پاکستانیوں کو اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے شہیدوں کے منانے کا دن ہے، کشمیروں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، پوری دنیا میں سب کہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
آخرمیں انہوں نے کہا کہ بھارت کا خیال ہے پانی روکنے سے سب کچھ ختم ہو جائے گا، پانی بند کرنے کا مطلب اعلانِ جنگ ہے، پاکستان ضرورت پڑنے پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گا۔