ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ 6 ماہ کے دوران 137 کاریں چوری

لاہور ؛ 6 ماہ کے دوران 137 کاریں چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اسلحہ کی نوک پر 5 کاریں چھینی گئیں ، جبکہ 137 کاریں چور لے اڑے ۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ اسکے علاوہ کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 29 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن کار چوری کے 26 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سول لائنز ڈویژن سے 17، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 12 کاریں چوری ہوئیں، سٹی ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران کار چوری کے 8 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔