ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا

جاپان نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انڈر 18ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

 سیچوان میں کھیلے جانے والے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔

قومی ٹیم جاپان کیخلاف ایک گول بھی نہ کر سکی۔ 

 جاپان نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہا تھا۔ پہلے میچوں میں پاکستان نے میزبان چین کو دو ایک، بنگلہ دیش کو چھ تین، سری لنکا کو نو صفر اور ہانگ کانگ کو آٹھ صفر سے ہرایا تھا۔ پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنیلٹی شوٹ آؤٹس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔