ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کا امام بارگاہ صدا حسین کا دورہ؛روٹ پر سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا امام بارگاہ صدا حسین کا دورہ؛روٹ پر سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے امام بارگاہ صدا حسین کا دورہ کیا ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا امام بارگاہ صدا حسین پر3ایس پیز،9ڈی ایس پیز سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں،28ایس ایچ اوز،138اپر سب آرڈینیٹس سمیت1540 کے قریب جوان تعینات ہیں ، خواتین کی چیکنگ کیلئے102 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں،جلوس کے روٹ میں آنے والی48 بلند عمارات پرسنائپرز تعینات کیے گئے ، فول پروف سکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے شرکاء کی چیکنگ ہو رہی ہے 
ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ کے اطراف چھت پرلگائی گئی ڈیوٹی کا معائنہ بھی کیا،فیصل کامرا ن نے  پولیس افسران و اہلکاروں کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی ، 
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا عزاداروں کو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گئے، جلوسوں کے روٹ اوراوقات کار کی پابندی پر عملد درآمد یقینی بنایا جائے