ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جمخانہ کلب؛ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب

لاہور جمخانہ کلب؛ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور جمخانہ کلب میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

فرینڈز ڈسکشن فورم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین فرینڈ ڈسکشن فورم میاں وحید احمد، سینئر نائب صدر مسلم لیگ چوہدری عرفان نے شرکت کی ۔ 

راشد حجازی، شاہد محمود بٹ اور طارق بٹ، اکرم چوہدری ، طاہر ملک، حافظ محمد عثمان اور شاہد ڈار، رؤف انور ، سید راشد ریاض، سرفراز علی، چوہدری عبدالرحمان اور عدیل شجاع بٹ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد سرور کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ چوہدری محمدسرور نے اس موقع پر کہا کہ سیاستدان کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، بریک ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں غلط کا ساتھ نہیں دے سکتا، اسی لیے خاموشی اختیار کر لی ۔