ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہونےوالی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔پاکستان کی درخواست پر زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔