شاہد ندیم سپرا:بجلی کےبلوں میں مقررہ3ارب کی سبسڈی نہ ملنےکےخدشات پیداہوگئے۔
سبسڈی منظوری میں تاخیر کے باعث صارفین کے ریلیف سےمحروم ہونےکےخدشات ہیں،سبسڈی کی منظوری میں تاخیرسےبجلی کےبلوں میں کمی نہیں لائی جاسکےگی۔
لیسکوکےصارفین کوبجلی کےبلوں میں 3ارب روپےکی سبسڈی دی جاتی ہے،کمپنی کیجانب سےہرماہ کی 6تاریخ کو سبسڈی کیس وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کیا جاتا ہے۔لیسکوکی جانب سےسبسڈی کی منظوری میں تاخیر ہونے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔
کمپنی کی جانب سےسبسڈی کیس پیرکےروزوزارت پاور ڈویژن کو بھجوایا جائےگا۔حتمی منظوری ملنےپرلیسکوکی جانب سےبجلی کےبلوں میں سبسڈی دی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کیجانب سےبیج نمبر1اور 2کی ریڈنگ مکمل کرکےپرنٹنگ کیلئےبھجوا دیئے،بلزپرنٹ ہونےکی صورت میں مذکورہ بیج کےحامل صارفین کوسبسڈی نہیں مل سکےگی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App