ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی ڈرون کارروائی، میاں بیوی جاں بحق، 7 افراد زخمی

پولیس کی ڈرون کارروائی، میاں بیوی جاں بحق، 7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالخالق مغیری:  نوڈیرو کے کچے کے علاقے میں پولیس کی مبینہ ڈرون کارروائی کے دوران ایک میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچوں اور چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے رات گئے کیے گئے دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں غلام علی کھکھرانی اور ان کی اہلیہ سسئی کھکھرانی جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 متاثرہ خاندان کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم سہن میں سوئے ہوئے تھے کہ پولیس نے اچانک ڈرون حملے کر دیے۔ حملے سے ہمارے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے کپڑے، فرنیچر، اور دیگر سامان جل گیا۔ ہمیں بغیر کسی وجہ کے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد میڈیا کی جانب سے بارہا رابطے کے باوجود ایس ایس پی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کا سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔پولیس ترجمان بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
متاثرین اور علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے۔غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ اور تحفظ فراہم کیا جائے۔