آئی سی سی کی کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

 آئی سی سی کی کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

 میڈیا  رپورٹس کے مطابق مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوور ریٹ کی پابندیوں اور جرمانوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فیصد حصہ ہو گا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کوئی ٹیم 80 اوورز تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو جاتی ہے تو اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہو گا۔آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کو ایک بہت بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممبرز ممالک کی فنڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے، ممبر ممالک کو بنیادی فنڈنگ کے ساتھ کھیل میں حصے کی بنیاد پر رقم ملے گی۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے بھی قوانین بنا دیے ہیں، لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو فیس دینے کی پابند ہوں گی۔