نواز شریف کےوزیراعظم بننےکی خبروں سے معاشی صورتحال بہتری کی طرف جانےلگی ہے، حناپرویزبٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننےکی خبروں سے معاشی صورتحال بہتری کی طرف جانےلگی ہے۔

24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ آنے والی خبریں ہیں کہ میاں نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار ہونے والے  وزیر اعظم ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں فیشن انڈسٹری اوپر جانا شروع ہوگئی ہے.

حنا پرویز بْت نے کہا کہ نواز شریف کی واپس کی خبروں سے  ملک میں معاشی صورتحال بہتری کی طرف جانے لگ گئی ہے اور سب سے بھر کر ملک میں اسٹاک ایکسچینج کس طرح سے اوپر جانا شروع ہوگئی ہے یہ سب لوگو ں کا اعتماد میاں نواز شریف پر ہے اور پتہ چلتا ہے کہ لوگ کتنا چاہتے ہیں کہ ان کی واپسی ہو ۔

حنا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں جوان اور نئے آنے والے فیشن ڈیزائنرز کو ویلکم کرنا چاہیئے اس سے ہماری معاشی صورتحال مزید بہتری کی طرف جائے گی۔

ان کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ ملک کا فتنہ اور فساد کی سیاست ہمشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے  اور آگے انے والے دنوں میں جلد الیکشن بھی ہونے جارہے ہیں اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں اور ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائے۔