پنجاب یونیورسٹی ٹاون فیز تھری میں کرپشن، ملزم اساتذہ کے بینک اکاونٹ منجمد کر دیئے گئے

FIA seized bank accounts of the accused professors of Punjab University in PUEHS fraud scandal, City42
کیپشن:   پنجاب یونیورسٹی ٹاون فیز تھری میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کےسکینڈل میں ملوث ملزمان اساتذہ کے بینک اکاونٹس ایفآئی اے نےمنجمد کر دئیے۔ فائل فوٹو : پی یو ای ایچ ایس فیز ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کےسکینڈل کی تحقیقات میں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان اساتذہ کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے۔
ایف آئی اے نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کی درخواست پر کارروائی کی۔
ایف آئی اے حکام نے ملزمان اساتذہ کے اکاونٹس و اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

 پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز کی مجلس عاملہ کی درخواست پر نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس معاملہ کا نوٹس لیا تھا اورر ان کی ہدایت پر تحقیقات تیزی سے آگے بڑھنا شروع ہوئی تھیں۔ 

 ذرائع کے مطابق ملزمان اساتذہ نے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی،دستاویزات کے مطابق ملزمان اساتذہ نے زمین خریداری کے علاوہ 1 ارب پچاس کروڑ نکلوائے،ملزمان اساتذہ پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کیلئے جمع کرائی رقم ذاتی استعمال میں لائے،یونیورسٹی آف کمالیہ کے قائم مقام وائس چانسلر و ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید ،پی یو شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب حسین ،ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر کامران عابد اور صدر اکیڈیمک سٹاف ڈاکٹر اظہر نعیم، بھائی وقار نعیم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔