لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی

 لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی، عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔

 ٹیکسلا کے ایک شخص نے لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائرکی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کی بیٹی کے ساتھ اس کی سہیلی نے لڑکا بن کر کورٹ میرج کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ لڑکا بن کر شادی کرنے والی لڑکی نے لڑکے کے نام سے اپنا شناختی کارڈ بھی بنارکھا ہے۔ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے باہم شادی کرنے والے دونوں افراد کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا۔

ٹیکسلا کی عاصمہ نے شناختی کارڈ میں آکاش کے نام سے اندراج کرواکر نیہا نامی لڑکی سے شادی کی، دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر دھوکہ دہی سے کورٹ میرج کی۔ نیہا کے والد نے علم ہونے پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی، نیہا کے والد کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

نیہا کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل راجہ امجد جنجوعہ نے دائر کی ۔ وکیل نیہا راجہ امجد جنجوعہ کے مطابق دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کردیں جبکہ عاصمہ بی بی نے نادرا دفتر سے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا۔

راجہ امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے اپنی جنس تبدیل کروائی ہے جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer