( زین مدنی ) سٹیج ٹی وی کی نامور اداکارہ روبی انعم کو پی آئی سی سے طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا، روبی انعم کو چار روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث پی آئی سی داخل کروایا گیا تھا۔
سٹیج ٹی وی کی نامور اداکارہ روبی انعم جنہیں پچھلے جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے ان کی انجیو گرافی کی اور ایک سٹنٹ ڈالا اور طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
روبی انعم نے ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
اداکارہ روبی مختلف چینلز انفوٹینمنٹ شوز میں دکھائے جانے کے لئے مشہور ہیں، جن میں خبر ناک، خبردار اور بہت سارے ٹی وی شوز شامل ہیں۔ وہ پاکستانی پنجابی اسٹیج اداکارہ ہیں جو کئی اسٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ روبی انعم نے اداکاری کے ہر شعبے میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کئی اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا ہے۔