جیل روڈ (بسام سلطان) لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 مزید افراد موذی وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 566 ہوگئی جبکہ 281 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 44810 ہوگئی۔
ترجمان محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے565 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد86,556 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 21 مزید اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد2006 ہو چکی ہے۔ اب تک589,523 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 55,175 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 جبکہ اموات 5197 ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 74 اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہو گئی۔
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار 836، پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔
ایک روز میں 24 ہزار 211 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 62 ہزار 638 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 733 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ اس وقت 4 ہزار 152 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 393 وینٹی لیٹر پر ہیں۔