گلبرگ پولیس اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا

گلبرگ پولیس اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گلبرگ پولیس اسٹیشن ٹرانسفارمر خراب ہونے سے اندھیرے میں ڈوب گیا، دوپہر دو بجےسے بجلی بند ہونے کے باعث حوالاتیوں کو دوسرے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ وائرلیس سیٹ بھی جواب دے گئے۔

ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالروف کا کہنا ہےکہ لیسکو حکام کو ٹرانسفارمر خرابی کی بارہا اطلاع دی گئی مگر شنوائی نہ ہوئی، دوپہر دو بجے سے بند ہونے والی بجلی کو تاحال بحال نہیں کیا گیا۔ شدید گرمی کے باعث جہاں تھانے کےعملےکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں حوالاتیوں کو بھی دوسرے تھانے منتقل کر دیا گیا، پولیس اہلکار موبائل ٹارچ کی مدد سےکام کرنے میں مصروف ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer