عام انتخابات کے لیے ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹیں طلب کر لی گئیں

عام انتخابات کے لیے ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹیں طلب کر لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرلاہور نے تمام سرکاری محکموں کے فوکل پرسن سے عام انتخابات کے لیے ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹیں طلب کر لیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے تمام سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز سے عام انتخابات کے لیے ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹیں طلب کر لیں۔ تمام سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز ٹریننگ نہ کرنے والے اپنے اپنے محکموں کے سٹاف کی لسٹیں سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل کو فراہم کریں گے تاکہ انتخابات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے عملے کی دو روزہ ٹریننگ بروقت کی جا سکے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پولنگ سٹاف کے لیے نجی بنک، پرائیویٹ سکولوں سے مدد لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریننگ نہ کرنے والے عملے کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اسکے باوجود ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام فوکل پرسنز اپنے اپنے محکموں کے سٹاف کو ٹریننگ کرانے کے پابند ہیں اور رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے آر او کو دی جائیں گی۔