ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی منظور کرے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی، اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer