ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے حج2026ء پرائیویٹ سیکٹر کے کرایوں کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے حج2026ء پرائیویٹ سیکٹر کے کرایوں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران اسلم:پی آئی اے نے حج 2026 کے لیے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے اور حجاج کے لیے سامان اور ادائیگی کے قواعد بھی جاری کر دیے ہیں۔

 حجاج کو امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو 46 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ اکانومی کلاس کے حجاج 40 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

کم از کم 40 روزہ حج کے لیے کراچی سے جدہ کا کرایہ بغیر ٹیکس 750 ڈالر ہے، جبکہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے جدہ-مدینہ کے لیے کرایہ 800 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری کیٹگری میں کراچی سے جدہ-مدینہ کا کرایہ 950 ڈالر، لاہور سے 1000 ڈالر (پیک سیزن) اور آخری فلائٹس کے لیے 1150 ڈالر رکھا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سے جدہ-مدینہ کا کرایہ 1200 ڈالر بغیر ٹیکس ہے۔

پی آئی اے کے مطابق  حج 2026 کے لیے بکنگ 10 فیصد ایڈوانس نان ریفنڈ ایبل کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔