ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمت میں اضافہ، 50 کلو کی بوری 7250 روپے تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں اضافہ، 50 کلو کی بوری 7250 روپے تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید مہنگی ہو گئی ہے، جس سے صارفین کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو 145 روپے تک پہنچ گئی ہےجبکہ 50 کلو کی بوری کی قیمت 7150 روپے سے بڑھ کر 7250 روپے ہو گئی ہے، یعنی ایک بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تاجروں کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی بنیادی وجوہات دھند اور موسمی اثرات ہیں۔ قومی شاہراہوں پر دھند کی شدت کی وجہ سے چینی کی ترسیل جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اس کے باوجود سرکاری سطح پر ہول سیل قیمت فی کلو 140 روپے مقرر ہے۔