ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا: گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ، ماں اور دو کم سن بچیاں جاں بحق

عارف والا: گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ، ماں اور دو کم سن بچیاں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاداحمد : عارف والا کے نواحی گاؤں میں گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا گیس لیکج سے آگ لگنے سے ماں اور دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا۔

عارف والا کے نواحی گاوں 2 ای بی میں گیس لیکج سے آتشزدگی ،ہنستا بستا گھر اجڑ گیا،  گیس لیکج سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، ماں اور 2 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

 آگ لگنے سے شوہر شدید جھلس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا،  مرنے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت، 3 سالہ گلشن شامل ہیں،  کمرے میں گیس سلنڈر سے چولہا جلاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔