ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کارڈ سے علاج کروانے والوں کیلئےبری خبر

صحت کارڈ سے علاج کروانے والوں کیلئےبری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : صحت کارڈ پرپرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروانے والوں کیلئےبری خبر،اب علاج کے 50 فیصد اخراجات مریض کو اٹھانے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صحت کارڈ پر علاج کروانے مریضوں کو اب علاج کیلئے 50 فیصد اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے جس کا نوٹیفکیشن پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے جاری کردیا ہے۔ صحت کارڈ پر پہلے 40 فیصد ادائیگی مریض کو کرنا پڑ رہی تھی لیکن اب سے صحت کارڈ پر علاج کی 50فیصد ادائیگی مریض کرے گا اور اس کا اطلاق 16جنوری سے ہوگا۔

پرائیویٹ ہسپتالوں سے صحت کارڈ پر علاج کروانے والوں کو 50 فیصد ادائیگی خود کرنا ہوگی جبکہ دوسری جانب حکومت صحت کارڈ پر علاج کے آدھے اخراجات برداشت کرے گی۔