آئی جی پنجاب کا زیر تعمیر تھانہ شادمان کا دورہ ، ڈی آئی جی نے تھانے کی تعمیر بارے بریفنگ دی

آئی جی پنجاب کا زیر تعمیر تھانہ شادمان کا دورہ ، ڈی آئی جی نے تھانے کی تعمیر بارے بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیر تعمیر تھانہ شادمان کا دورہ، ڈی آئی جی نے آئی جی پنجاب کو زیرتعمیر پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نےتھانہ شادمان کا دورہ کیا جہاں انھونں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہورعلی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر، سینئر پولیس افسران موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورعلی ناصر رضوی نے آئی جی کو تھانہ شادمان کی تعمیر کے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی ، ان کا کہنا تھا کہ تھانہ شادمان وزیراعلی محسن نقوی کی طرف سے اہلیان لاہور کیلئے عظیم تحفہ ہے۔آئی جی ڈاکٹرعثمان انور نے بتایا کہ تھانہ شادمان کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت 31 جنوری تک مکمل کر لی جائیگی، یہ تھانہ اپنی خوبصورتی، جدید سہولیات، سروس ڈیلیوری کی وجہ سے دنیا بھر کے تھانوں میں منفرد مقام کا حامل ہوگا۔