50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری، پاکستان سے کون شامل؟

50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری، پاکستان سے کون شامل؟
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز میگزین نے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعباجات میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، فوربز میگزین کے مطابق 50 سال زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ بھی طے پایا گیا، شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔

شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا جبکہ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔ فوربز میگزین نے انہیں سراہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-13/news-1673595593-7346.jpg

60 برسوں میں بااثر ترین خاتون کا تاج برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے نام رہا، لیڈی ڈیانا کا دوسرا نمبر جبکہ مدر ٹریسا اس سروے میں تیسرے نمبر پر رہیں۔دو ہزار برطانوی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ 6 دہائیوں سے کون سے ایسی بااثر خاتون ہے جو ان کے لیے رول ماڈل رہی ہے، جس پر 27 فیصد شہریوں نے ملکہ الزبتھ کا نام لیتے ہوئے انہیں سب سے با اثر خاتون ہونے کے اعزاز سے نوازا۔اس فہرست میں دوسرا نمبر برطانوی ملکہ کی بہو لیڈی ڈیانا کا رہا ۔

یاد رہے لیڈی ڈیانا 1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں لیکن آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔