اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقرر کردیا گیا

 اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقرر کردیا گیا
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقرر کردیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور قائدایوان تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ 14 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحاق  ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا،یہ پہلا موقع ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمہ دار رہے۔