لاہور ائیرپورٹ سمیت موٹروے ایم،ٹو ،تھری بند

Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید،حسن خالد)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند، رن وے پر حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ، لاہور ائیرپورٹ رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا۔

دبئی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 724 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ مسقط جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 229 ، کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی اے 406 منسوخ کردیا گیا۔

دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 609 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، پرواز 17 گھنٹے کی تاخیر سے کل دوپہر ایک بجے بیس منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔

دوسری جانب  دھند کی شدت بڑھنے کے باعث  موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخو پورہ تک اور موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔