سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے لیے پرموشن کورس کا شیڈول فائنل

Lahore
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے لیے پرموشن کورس کا شیڈول فائنل، پنجاب ایچ ای سی کے تحت کورس کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔
کالج پروفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقیوں کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایچ ای سی نے گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے پرموشن کورس کا شیڈول فائنل کر لیا ہے۔ کالج اساتذہ کا سترہ جنوری سے چار ہفتوں پر محیط پرموشن کورس کا آغاز ہوگا، پرموشن کورس میں ترقیوں کے اہل 105 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی شمولیت ہوگی۔

پرموشن کورس میں ترقیوں کے اہل 100 کالج لیکچررز بھی شامل ہوں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے پرموشن کورس میں شامل اساتذہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پرموشن کورس میں شمولیت کرنے والے اساتذہ ہی گریڈ 20 میں ترقیوں کے لیے اہل تصور ہوں گے۔