ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی،خوردنی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Ghee and cooking oil
کیپشن: Ghee and cooking oil price increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گھی اور خوردنی تیل کو ایک بار پھر مہنگائی کا تڑکا لگ گیا،درجہ دوم آئل اور درجہ دوم گھی  کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نئے سال میں بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں نان سٹاپ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، درجہ دوم خوردنی تیل 5 روپے اضافے سے 367 روپے لیٹر ہو گیا جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت بھی 5 روپے بڑھ کر 355 روپے کلو ہو گئی۔

شہری نئی قیمتوں پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ روز بروز مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ، کیا کوئی ایسا دن بھی آئے گا جب انہیں مہنگائی سے ریلیف ملے گا؟گھی اور خوردنی تیل کچن کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قیمت میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ براہ راست متاثر ہوتا ہے۔