ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کا نئی گاڑیاں دینے سے انکار، بابو دیکھتے رہ گئے

New Vehicles for Punjab Govt Employees
کیپشن: New Vehicles
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو گاڑیاں دینے سے سمری واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے گاڑیوں کی تعداد کم کرکے دوبارہ سمری بھجوادی۔ محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کر دیا ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے افسران کیلئے دس گاڑیاں مانگنے کی سمری دوبارہ محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی اشدت ضرورت ہے، 36 کی بجائے دس گاڑیاں لازمی فراہم کی جائیں۔ محکمہ پراسیکیوشن نے پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں مانگی تھیں۔