کورونا وائرس کے گزشتہ24گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری

Coronavirus
کیپشن: Coronavirus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے، صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار977 ہو گئی ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے919 نئے کیسز سامنے آئے، صوبہ بھرمیں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 49 ہزار944 ہو چکی ہے۔

 عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صوبہ بھرکے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اب تک صوبہ بھرمیں 4 لاکھ 29 ہزار886 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحتیاب ہو کر اپنےگھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسزمیں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer