جنوبی افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو ہو گا

جنوبی افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو ہو گا

(سٹی 42) چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 15 جنوری کوکیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر  کے  مطابق  ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان  کیا جائیگا۔ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت ہو گی۔

محمدوسیم کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت ہو چکی ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے، قومی ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کروں گا۔