ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےتعلیمی سال کا حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ مراد راس کے احکامات نظرانداز

نئےتعلیمی سال کا حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ مراد راس کے احکامات نظرانداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیے جانے کا معاملہ، سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا،سکول سربراہان تذبذب کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اعلان کے باوجود باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوسکا، جبکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی سال مئی سے شروع کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نئے تعلیمی سال کا حتمی فیصلہ پندرہ تاریخ کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے سکول سربراہان تذبذب کا شکار ہیں۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے گلبرگ میں صفائی کے حوالے منعقدہ مہم میں شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، جنرل منیجر ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر شریک ہوئے، صوبائی وزیر تعلیم نے عوام میں صفائی برقرار رکھنے کے حوالے معلوماتی پیمفلیٹ تقسیم کئے، مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور کی صفائی کے لئے نئے معاہدے کئے جا چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں کو مہنگے اور بے فائدہ کنٹریکٹ دئیے گئے، صفائی کے حوالے درپیش مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گا، گلبرگ میں مکمل صفائی ہو چکی ہے،11 ہزار ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، اگلے دو ہفتوں کے دوران پورا شہر کوڑا کرکٹ سے پاک ہوگا۔

صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سکول کھلنے کےبارے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ضرور سکول بھیجیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کو پہلے بھی یقینی بنایا اب بھی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer