ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے.

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں پاک بحریہ نے سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، اینٹی شپ میزائل سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا تھا، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer