مئیر، کمشنر لاہور کا بیوٹیفکیشن کمیٹی کے ہمراہ کینال روڈ کا دورہ

مئیر، کمشنر لاہور کا بیوٹیفکیشن کمیٹی کے ہمراہ کینال روڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رائو دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب نےبیوٹیفیکیشن آف لاہور کمیٹی سے شہر کے درمیان بہنے والی نہر کو خوبصورت بنانے کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ کنوینئر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت ممبران بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کی دن بھر دوڑیں لگی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  الصبح میئرلاہوراورڈپٹی کمشنرنےگلبرگ کی سڑکوں کا معائنہ کیا جبکہ شام میں کمشنرلاہوراورڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر ممبران ڈی سی لاہورسمیر احمد سید، ڈی جی ایل ڈی اے زاہدزمان اختر، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سید بلال مصطفی ،واسا اور پی ایچ اے حکام بھی ہمراہ تھے۔

 

بیوٹیفکیشن آف لاہور کے ممبران نے بیجنگ انڈرپاس سے رنگ روڑ تک کا دورہ کیا۔ کنال کے دونوں اطراف سڑکوں کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبران  کنال روڑ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔