محکمہ زراعت پنجاب:پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کااہتمام

محکمہ زراعت پنجاب:پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کااہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کا اہتمام، ہارٹی ایکسپو کا مقصد ملکی ہارٹیکچر کراپس اوران کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں میں متعارف کروانا۔ افتتاح گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کا اہتمام کیا۔ جس کا افتتاح گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ایکسپو کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری زاعت پنجاب محمد محمود کا کہنا تھا کہ برآمد کنند گان،پروسیسرز اور زرعی ماہرین کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں  آئی۔ نمائش کے اہتمام سے ملکی ہارٹیکچر کراپس اوران کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کا امکان روشن ہو گا۔

ایکسپو 2018 نمائش میں چالیس سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ دنیا کی 16 بڑی کمپنیوں نے ایکسپو میں  حصہ لیا، جبکہ 100 سے زائد مختلف سٹالز لگائے گئے۔ ایکسپو میں سٹالز مالکان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا اس لیول پر کام کرنا ایک مثبت ا قدام ہے۔ جس سے مالکان کو نہ صرف پاکستان  میں بلکہ دنیا بھر میں برآمد کرنے کا موقع ملے گا۔

محکمہ زراعت ایکسپو 2 دن تک جاری رہے گا، ہارٹی ایکسپو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورانہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام  قابل تحسین قرار  دیا ہے۔