سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس فار آٹزم کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا ، نائب وزیرِ اعظم نے مرکز کے قیام کیلئے مقام کے تعین اور جدید ترین سہولیات کی منصوبہ بندی سے متعلق کمیٹی کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق اسحاق ڈار نے معیاری خدمات کی فراہمی، تربیت یافتہ ماہرین، خصوصی طرزِ تعمیر، اور بین الاقوامی بہترین طریقۂ کار اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیاتاکہ اس طرح آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے عالمی معیار کی بحالی، تعلیم، معالجاتی خدمات اور تحقیق فراہم کی جا سکے، اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم، سیکرٹری تعلیم، اسپیشل سیکرٹری خزانہ سمیت صحت، تعلیم سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔