ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر ورائچ:پاکستان بار کونسل نے 14 فروری کو ہونیوالے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردئیے۔پاکستان بار کونسل نے ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا ۔

ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ نے اپنی اپیل میں  کہا کہ سندھ بار کونسل کے تحت بنایا گیا الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان بار کونسل  نے فیصلے میں کہا کہ تصدیق کے بغیر انتخابی عمل غیر شفاف ہوگا ،سندھ بار کونسل اپنے ہی جاری کردہ احکامات پر عمل کیے بغیر الیکشن نہیں کروایا سکتا ہے ،ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سے روکا جاتا ہے ،سیکرٹری سندھ بار کونسل ووٹر لسٹوں اور بیلٹ میٹریل جمع کروائیں،سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھے ۔