سٹی 42 : سینئر سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔
رفعت حسین قادری نے زعیم قادری کا جنازہ پڑھایا، مرحوم کے درجات بلند کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔ جس کے بعد سید زعیم حسین قادری مرحوم کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کردی گئی ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ تین روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہل و عیال نے شرکت کی۔
سابقہ ایم این اے مہر اشتیاق، سابقہ ڈپٹی میئر میاں طارق، بلال احمد بٹ، ندیم الحسن شاہ، سینئر صحافی فسیح اللہ، صوبائی وزیر رانا اقبال، ایم این اے حافظ نعمان ، میاں مصباح الرحمٰن، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم طلحہٰ برکی، سینئر لیگی رہنما رانا ارسلان، سینئر لیگی رہنما احسن شرافت، علی ڈار، رزاق جٹل، ایم پی اے سمیع اللہ خان، شہباز چدھڑ، اشفاق جٹ، عاصم نصیر، سابقہ وزیر فواد چودھری، میاں نصیر، سلمان غنی، مجیب الرحمٰن شامی، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ ، ایم این اے صباء صادق، میاں محمد علی معین، سابقہ ایم این اے عناضہ احسان بٹ، صوبائی وزیر بلال یاسین نے شرکت کی ۔