ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ادویات کے استعمال پر پابندی، پنجاب بھرکے فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو الرٹ جاری

10 ادویات کے استعمال پر پابندی، پنجاب بھرکے فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت  پنجاب نے 10 ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ڈی جی  ڈرگ کنٹرول پروگرام  نے پنجاب بھرکے فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو الرٹ جاری کر دیا ۔ناقابل استعمال قرار دیئے گئے ادویات کے بیچ مارکیٹ سے فوری ہٹانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

اینٹی الرجی  ٹیبلٹ’’ ڈیزی ‘‘غیر معیاری قراردے دیا گیا۔ ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم کرنے والی دوا ’’ ایسکارڈ‘‘ کا بیچ بھی مضرصحت قرار دیا گیا۔الرجی کے علاج کی ادویات  ’’سیپیزائن  اور روزن ‘‘ کے استعمال سے روک دیا گیا۔ سکن انفیکشن کے علاج کیلئے’’ کیناڈیکس  کریم‘‘ کا بھی بیچ مضر صحت قرار جبکہ آنکھوں کے امراض کے  ڈراپس ’’نیفن‘‘ کے بیچ کے استعمال سے روک دیا گیا ۔ سٹیرائل واٹر فار انجکشن پی ایس او ایل 2 ملی لیٹر ،انجکشنز  میٹرورائز، ، میٹرائن اور سیٹامن کو بھی ناقابل استعمال قرار دے دیا گیاہے۔