بسیم افتخار: رمضان المبارک سے قبل کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرکاری نرخ نامہ نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 510 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 336 روپے فی کلو ہے لیکن دکاندار اسے 350 روپے فی کلو تک بیچ رہے ہیں۔
پولٹری رہنما ملک ظریف نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دکانداروں اور آڑھتیوں کا فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔