سٹی42: حکومتِ پنجاب نے سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ اسکولوں کی نگرانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کے ذریعے کی جائے گی۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ای اوز کی ماہانہ مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپ فعال کر دی ہے اور تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاگ اِن کریڈنشلز جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری احکامات کے مطابق ایم ای ایز کی مانیٹرنگ کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ تصور کیا جائے گا جبکہ اے ای اوز کی رپورٹ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) کی سرکاری معلومات کا درجہ حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر اے ای او اپنے مرکز کے پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کی مانیٹرنگ کا پابند ہوگا اور کسی بھی صورت میں پی ایس ٹی یا ای ایس ٹی، اے ای او کی جانب سے دورہ نہیں کر سکے گا۔