ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، بھارت میچ سے قبل ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاک، بھارت میچ سے قبل ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل مقابلہ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کو ایئر ٹکٹ کے لیے کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے باعث سری لنکا کے شہر Colombo جانے والی پروازوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض روٹس پر ٹکٹوں کی قیمت میں سات ہزار سے لے کر پچیس ہزار بھارتی روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو ٹکٹ پہلے تقریباً 7 ہزار روپے میں دستیاب تھی، وہ اب 42 ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

15 فروری کو R. Premadasa Stadium میں شیڈول میچ کی تاریخ قریب آتے ہی بھارت سے کولمبو جانے والی پروازوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی، ممبئی اور چنئی سمیت مختلف شہروں سے شائقین کی بڑی تعداد کولمبو کا رخ کر رہی ہے جس کے باعث کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

چنئی سے کولمبو کا فضائی سفر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل ہے اور یہاں سے روزانہ متعدد پروازیں روانہ ہوتی ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کم لاگت والی ایئرلائنز کے کرایے بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ بعض پروازوں میں اکانومی کلاس کے ٹکٹ 7 ہزار سے بڑھ کر 20 سے 25 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ بعض ایئرلائنز کے کرایے 42 ہزار روپے تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

میچ کے روز ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولمبو کے لیے دیگر بھارتی شہروں سے بھی کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں، جبکہ پاکستان سے بھی سیکڑوں کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ ہو رہے ہیں۔