ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، سڑکیں بند کرنیوالے خبردار ہوجائیں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، سڑکیں بند کرنیوالے خبردار ہوجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے ڈی اؒٓئی جی ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سڑکیں بند کرنے والوں کے متعلق سخت احکامات جاری کردیے۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اطہر وحید  نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لاہور کی سڑکیں بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج ہوں گے۔ اطہر وحید نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ لاہور کی سڑک جو بند کرےگا اسے خود گرفتار کرنے آؤں گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ 2 سے 4 ماہ کے اندر لاہور کی سڑکوں کو بدل دیں گے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سڑکیں بند کرنے والوں کو سوچنا چاہیے تھا کیوں راستہ بند کیا۔