ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں کامیاب کاروائیوں پر صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

خیبر پختونخوا میں کامیاب کاروائیوں پر صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42  : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں ۔ 

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں 5 کامیاب کاروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے کامیاب کاروائیوں  کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ 

 صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔