ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، محسن نقوی

قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں  کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 13 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،  13 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں  قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں ، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

 سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کردیے ۔