سٹی 42 : جرمنی کے شہر میونخ میں ہڑتال پر بیٹھے ہوئے مزدوروں کو ایک تیز رفتار گاڑی کچلتی ہوئی چلی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والوں میں 28 افراد شامل ہیں، جنہیں ہسپتال کردیا گیا ہے، ان میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے ، جس دوران تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل ڈالا ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گاڑی چلانے والے شخص کا تعاقب کیا، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے،ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔